لاٹری کے پرانے کھلاڑی کی تکنیک نے خاتون کو 50 ہزار ڈالرز جیتوا دیئے

 میری لینڈ: امریکا کی ایک خاتون نے ماضی میں لاٹری جیتنے والے ایک کھلاڑی کی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے پِک فائیو کی لاٹری سے 50,000 ڈالرز کا انعام جیت لیا ہے۔



امریکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ کے علاقے فاریسٹ وِل کی رہائشی خاتون نے لاٹری کی انتظامیہ کو بتایا کہ وہ کئی عرصے تک Pick 5 کی کھلاڑی رہی ہیں (جس میں 5 اعداد کا مجموعہ استعمال کرنا پڑتا ہے) اور خاتون 5-6-3-8-9 اعداد کا مجموعہ استعمال کر رہی تھیں۔

خاتون نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے میری لینڈ لاٹری کے سابق کھلاڑی والڈورف کے بارے میں ایک خبر پڑھی جس نے کچھ اعداد کے نمونوں کا تجزیہ کر کے لاٹری میں بھاری رقم جیتی۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے سابق کھلاڑی کے اعداد کو دیکھا اور پایا کہ 5 جون سے 21 جون کے درمیان چار بار لاٹری نمبروں میں 6 نمبر پانچ ہندسوں میں پہلے آیا لیکن انہوں نے پانچ نمبروں میں ہندسے 5 اور 6 کی ترتیب کو اُلٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور 7-الیون اسٹور سے لاٹری ٹکٹ خریدا۔ اور آخرکار اس فیصلے نے اسے $50,000 کا اعلیٰ انعام حاصل کیا۔


خاتون نے بتایا کہ جس پل مجھے انعام جیتنے کی خبر ملی اس وقت میں آنسوؤں کو روک نہیں پائی۔ میں کانپ رہی تھی اور مجھے کچھ نہیں دِکھ رہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ انعامی رقم بلوں کی ادائیگی میں جائے گی۔

Previous Post Next Post