ٹک ٹاک جنون؛ کشتی سے چھلانگ لگانے کے چیلنج نے 4 افراد کی جان لے لی

  واشنگٹن: امریکا میں ’بوٹ جمپنگ چیلنج‘ وائرل کرنے کی کوشش کے دوران 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 



عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں سمندر میں تیز رفتار کشتی کے پیچھے سے پانی میں چھلانگ لگاتے اور پلٹتے ہوئے ویڈیو بنانے کے جنون کی کوشش میں 4 نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ٹک ٹاک پر اس ویڈیو کو ‘بوٹ جمپنگ چیلنج’ کہا جا رہا ہے اور چیلنج کو پورا کرنے والے اپنی ویڈیوز وائرل کرتے ہیں۔ چیلنج پورا کرنے کی کوشش میں 4 ہلاکتیں الگ الگ مقامات اور اوقات پر ہوئی ہیں۔

ان تمام افراد کی اموات گردن ٹوٹنے کے باعث ہوئیں۔

امریکی بحریہ کے اہلکار نے اہل خانہ اور دوستوں پر زور دیا کہ ایسے مہلک چیلنج کو آزمانے کی کوشش کرنے والے اپنے پیاروں کی حوصلہ شکنی کریں۔ یہ جان لیوا ہے کوئی بھی اس چیلنج کو پورا کرنے کی احمقانہ کوشش بالکل نہ کرے۔


یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب ٹک ٹاک چیلنج کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہوں پچھلے ماہ فرانس میں 16 سالہ لڑکی “اسکارف گیم” نامی وائرل ٹِک ٹِاک چیلنج کی کوشش کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹی تھی۔


اسی طرح کے ایک اور واقعے میں، ژونگ یوآن ہوانگ جی نامی ایک چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے  رکھنے والا ‘PK’ چیلنج مکمل کرنے کی کوشش کے دوران مر گیا تھا۔

Previous Post Next Post