وینز ویلا مہنگائی کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟

 ورلڈ آف اسٹیٹکس نے  دنیا  میں مہنگائی کے حوالے سے سرفہرست ممالک کے نام جاری کیے ہیں جس کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح کے حوالے سے دنیا میں  چھٹے نمبر پر ہے۔



 ورلڈ آف اسٹیٹکس کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد ہے جو کہ دنیا میں چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ ہے۔


پاکستانی ادارے وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں پاکستان میں آلو 108 ، آٹا 99 اور گندم 94.8 فیصد مہنگی ہوئی ، ایک سال میں انڈے 90.2 ، چاول 85 اور دال ماش 58.2 فیصد مہنگی ہوئی ۔

اس دوران دال مونگ 57.7 ، پھل 53 ، اور چینی 41 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ درسی کتب 114 اور اسٹیشنری بھی 79.3 فیصد مہنگی ہوئی۔ اس کے علاوہ موٹر فیول 69.9 ، گیس 62.8 اور  بجلی 59.2 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ گاڑیوں کے آلات 45 اور گھریلو سامان 41 فیصد مہنگا ہوا ۔اس دوران تعمیراتی سامان اور گاڑیاں 38 فیصد مہنگی ہوئیں۔


 ورلڈ آف اسٹیٹکس کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینز ویلا میں مہنگائی بڑھنےکی رفتار دنیا میں تیز ترین ہے۔

Previous Post Next Post