مائیکل جیکسن کی مون واک میں پہنی گئی ٹوپی نیلامی کیلئے تیار

 پاپ دنیا کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی مشہور ٹوپی کو نیلامی کیلئے پیش کیا جا رہا ہے، اسے 31 کروڑ روپے سے بھی زائد میں نیلام کیا جائےگا۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہور ڈانسر و گلوکار مائیکل جیکسن کی بلیک فیڈورا نامی ٹوپی اب نیلامی کیلئے تیار ہے۔

اس ٹوپی کی نیلامی رواں سال  ستمبر میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کی جائے گی۔


میڈیا رپوٹس کے مطابق مائیکل جیکسن نے یہ ٹوپی اپنے مشہور ڈانس اسٹیپ مون واک میں بھی پہنی تھی جبکہ یہ ٹوپی ان کی بہت سے پرفارمنس کے دوران بھی زیر استعمال رہی۔

بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے شائقین نے 1983 میں پہلی بار ٹیلی ویژن پرکنسرٹ کے دوران مائیکل جیکسن کے مون واک کی جھلک دیکھی تھی۔


واضح رہےکہ دنیا بھر میں آج لیجنڈ امریکی گلوکار و ڈانسر مائیکل جیکسن کی برسی منائی جارہی ہے، وہ  25 جون 2009 کو 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔


ان کے مشہور گانوں میں بیٹ اٹ، اسموتھ کرمنل ، وی آر دی ورلڈ سمیت دیگر گانے شامل ہے جسے لوگ آج بھی سننا پسندکرتے ہیں۔

Previous Post Next Post