صحت مند ٹانگیں، صحت مند دِل

 ٹوکیو: نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مضبوط ٹانگوں والے افراد میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد حرکتِ قلب بند ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔




جاپان میں کیتاساٹو یونیورسٹی اسکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں بحالیِ صحت کے شعبہ کے کینسوک یوینو اور ڈاکٹر کینٹارو کامیا کا مطالعہ رواں ماہ کے شروع میں یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی ایک سائنسی کانگریس ہارٹ فیلیئر  دوہزار تئیس کے دوران پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر کینٹارو نے 57ستاون سے چوہتر  سال کی عمر کے نو سو بتیس  افراد کےرانوں کے اگلے حصے میں پٹھوں کی طاقت کا مطالعہ کیا جو دوہزار سات اوردوہزار بیس  کے درمیان دل کے دورے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

تجزیے سے پتا چلا ہے کہ جن کی ٹانگوں میں طاقت کم ہوتی ہے ان میں حرکت قلب بند ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے بنسبت ان کے جن کی ران کے پٹھے زیادہ قوی ہوتے ہیں۔

ٹانگوں کی مضبوطی بہت سے فوائد کی حامل ہے خاص طور پر جب بڑھتی عمر کی بات آتی ہے، تو نہ صرف دل کی صحت کے لیے بلکہ مجموعی صحت کے لحاظ سے بھی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ٹانگوں کی ورزش دیگر احتیاطی تدابیر کے مقابلے میں وزن کی کمی کیلئے زیادہ موثر ہوتی ہے۔

Previous Post Next Post