ٹائیگر شروف کی والدہ عائشہ شروف کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ ہوگیا

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شروف کی والدہ عائشہ شروف کے ساتھ لاکھوں روپے کا دھوکہ ہوگیا۔



بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ شروف کے ساتھ  58 لاکھ روپے کا دھوکہ ہوا ہے۔ جیکی شروف کی اہلیہ نے اپنے اور ٹائیگر کے جم ایم ایم اے میٹرکس کمپنی کے ڈائریکٹر آف آپریشنز کے خلاف ممبئی پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

اس مقدمہ میں انہوں نے جم کے ڈائریکٹر آف آپریشنز ایلن فرنینڈس کو نامزد کیا ہے، 

عائشہ شروف نے ایلن فرنینڈس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے بھارت اور بھارت سے باہر ٹورنامنٹس کروانے کیلئے بہت زیادہ پیسے لئے ہیں اور پیسوں میں غبن بھی کیا ہے۔


بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2018 سے جنوری 2023 تک ملزم نے مجموعی طور پر 58 لاکھ بھارتی روپے کمپنی کے بینک اکاؤنٹ کے بجائے اپنے ذاتی اکاؤںٹ میں جمع کروائے ہیں۔


تاہم نامزد ملزم ایلن فرنینڈس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Previous Post Next Post