خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 29 افراد جاں بحق، 146 زخمی

 خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفان اور بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور 146 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔



خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفان اور بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں 25 جبکہ پنجاب میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ کے پی میں 136 جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع میں طوفانی بارشوں اور آندھی کے دوران دیورا گرنے سمیت مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بنوں میں 12، لکی مروت 3 اور کرک میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پنجاب کے ضلع خوشاب میں دیوار گرنے سے تین بچیاں اور حافظ آباد میں دیوار کے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان کے باعث 136 افراد زخمی ہوئے، بیشتر حادثات، چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے کے باعث پیش آئے۔ حکام کے مطابق صورت حال کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔جاں بحق اور زخمیوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

تیز بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کے سبب گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ لکی مروت میں طوفانی بارشوں کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں تین بچے اور ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 26 زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اُدھر سوات کے علاقے مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہوئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔


پنجاب بارشیں

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع اور بارش کے باعث حادثات میں تین بچیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، حافظ آباد میں دیوار گرنے سے شہری جبکہ ضلع خوشاب کے علاقے نور پور تھل میں گھر کی دیوار گرنے سے تین بچیاں جاں بحق ہوئیں۔

Previous Post Next Post