فریضہ حج کیلئے ایک لاکھ57 ہزارپاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

 اسلام آباد: امسال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ایک لاکھ57 ہزارپاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔



ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 81 ہزارعازمین سرکاری اور  76 ہزارنجی حج اسکیم کے ذریعے فریضہ حج کیلئے پہنچے ہیں۔


حج سے قبل آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے خانہ کعبہ میں رش دیکھا گیا جسے کنٹرول کرنے کیلئے سعودی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ علی الصبح بندکردی تھی۔

ترجمان کے مطابق سعودی مکاتب نے منیٰ عرفات کے خیموں کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ہے جب کہ عازمین حج، اتوار اورپیر کی درمیانی شب منیٰ میں بسوں کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔


ڈی جی حج  کے مطابق 63 فیصد سرکاری عازمین حج کو مشائرٹرین کی سہولت فراہم کی جائے گی جب کہ37 فیصد سرکاری حجاج بسوں میں منیٰ سے عرفات اور مزدلفہ پہنچائے جائیں گے، اسی طرح وادی منیٰ اور جمرات میں پاکستانی معاونین کی گائیڈنگ پوسٹیں مقررکردی گئی ہیں۔

Previous Post Next Post