ایمازون کے جنگلات میں طیارہ حادثے کے 5 ہفتے بعد 4 بچے معجزاتی طور پر زندہ مل گئے

 ایمازون کے جنگلات میں طیارے حادثے کے تقریباً 5 ہفتوں بعد چار بچے معجزاتی طور پر زندہ مل گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا اورایمازون کے علاقے میں سرحد کے قریب چھوٹا طیارہ  ایمازون کے جنگلات میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے بعد جہاز میں سوار 4 بچے لاپتا ہوگئے تھے تاہم اب عسکری کولمبیا کے صدر نے معجزاتی طور پر  بچوں کے زندہ سلامت ملنے کی تصدیق کردی ہے۔


میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یکم مئی کو سیسنا 206 طیارہ 7 افراد کو لے کر ایمازون میں پرواز کررہا تھا کہ اس کا انجن فیل ہوگیا جس پر طیارہ جنگل میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اوربچوں کی ماں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن کی لاشیں جہاز کے اندر سے ملی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زندہ بچنے والے بچوں کی عمریں 13،9،4 سال ہیں جب کہ ان میں ایک 12 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Previous Post Next Post