وزیراعظم کا 28 جون کو بھی عید کی تعطیل دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 28 جون کو بھی عید کی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔



رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔


وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےکابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا جس کے مطابق 29 اور 30 جون کو عید تعطیلات ہونی تھیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہونی تھی جبکہ عید الاضحیٰ کے لیے ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔


تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 28 جون کو بھی عید الاضحیٰ کی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق کچھ دیر بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے چھٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو جائے گا۔


اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث مرکزی بینک 29 اور 30 جون کو بند رہےگا۔

Previous Post Next Post