ورلڈ کپ 2023 کے ابتدائی شیڈول کا اعلان

  بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے



 

 15 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بھارت کے سب سے بڑے احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 2019 کی ورلڈ کپ فائنلسٹ ٹیموں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، 

جبکہ ایونٹ کا میزبان بھارت اپنا پہلا میچ تین دن بعد آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔


بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ابتدائی طور پر ڈرافٹ کردہ اس شیڈول میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو رکھا گیا ہے۔

Previous Post Next Post