حیدرآباد و گرد و نواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، تین بچے جاں بحق، املاک کو نقصان

 حیدر آباد ، جامشورو اور گرد و نواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔



حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے باعث متعدد تاریں ٹوٹ گئیں جبکہ ایک درخت کار پر گرگیا۔



بارش اور ژالہ باری کے باعث دیوار گرنے سے  3 بچے جاں بحق اور  5 زخمی ہوگئے، دیوار گرنے کا واقعہ کوٹری خدا کی بستی میں پیش آیا۔

حیدرآباد اور کوٹری میں شدید ژالہ باری اور بھاری اولے پڑنے سے شہریوں کا نقصان بھی ہوا ہے، بھاری اولے گرنے سے گاڑیوں کی ونڈ اسکرینیں ٹوٹ گئیں جبکہ گھروں کی چھتوں پر رکھے فائبر کے واٹر ٹینکس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹینس گیند جتنے بڑے اولے گرے جن سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

Previous Post Next Post