جاپانی وزیراعظم کا سرکاری رہائش گاہ پر نجی تقریب کرنے پر بیٹے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

 جاپانی وزیراعظم نے سرکاری رہائش میں نجی تقریب رکھنے پر بیٹے کو حکومتی عہدے سے برطرف کردیا۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے بیٹے نے گزشتہ سال وزیراعظم ہاؤس میں نجی تقریب کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو مدعو کیا تھا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری رہائش گاہ میں نجی تقریب منعقد کرنے پر جاپانی وزیراعظم کے ایگزیکٹو سیکرٹری کے طور پر کام کرنے والے ان کے بیٹے شوتارو اور خود فومیو کو عوامی تنقید کا سامنا تھا جس پر وزیراعظم نے بیٹے کو حکومتی عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو ان کے ایگزیکٹو سیکرٹری کے عہدے سے برطرف کردیں گے کیونکہ سرکاری رہائش گاہ پر ایسی تقاریب کا اہتمام ایک غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے اس لیے ضروری احتساب کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق فومیو کیشیدا کے بیٹے کی گزشتہ سال دسمبر میں سرکاری رہائش گاہ میں نجی تقریب منعقد کرنے کی تصاویر ایک میگزین نے شائع ہوئی تھیں۔

Previous Post Next Post