انوشکا شرما کو بائیک پر بٹھانا گارڈ کو بھاری پڑگیا

 بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سواری باڈی گارڈ سونو شیخ کو بھاری پڑگئی۔



 حال ہی میں سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی گاڑی کے بجائے موٹر سائیکل پر سوار ی کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اداکارہ سمیت ان کے گارڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب یہ سلسلہ تنقید سے نکل کر جرمانے پر پہنچ گیا ہے۔

دہلی پولیس نے باڈی گارڈ سونو شیخ  پر ہیلمٹ نہ پہننے اور  بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے  ڈرائیونگ کرنے  پر 10 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔


 سوشل میڈیا پر اداکارہ کی تصویر وائرل ہو نے پر دہلی پولیس نے کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

Previous Post Next Post