کراچی میں جون میں ہیٹ ویوز کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کراچی میں جون کے مہینے میں درجہ حرارت چوالیس سے پچاس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ بچوں ، بزرگوں اورحاملہ خواتین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ 2015 میں بھی سندھ میں ہیٹ ویوز سے 700 لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔ آج کراچی میں 35 ڈگری کی گرمی 41 ڈگری کی محسوس کی گئی۔