لاہور کے جناح ہاؤس پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خدیجہ شاہ جناح ہاؤس پر حملے کی مرکزی ملزمہ ہیں، پولیس پہنچنے پر خدیجہ شاہ پچھلے دروازے سے نکل گئیں جس کی سی سی ٹی وی بھی آگئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھاکہ عمرشیخ نامی شخص نے خدیجہ شاہ کوپناہ دی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ اوربھائی کو حراست میں لینے کا الزام غلط ہے۔
پولیس نے جناح ہاؤس حملےکے تمام ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔