ٹی ٹی پی میں اندرونی اختلافات شدید، آپس کی لڑائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی

 اسلام آباد: کالعدم ٹی ٹی پی اور اس سے منسلک دہشت گرد گروپوں میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے باعث وہ آپس ہی میں ایک دوسرے کی جانوں کے درپے ہوگئے ہیں۔



ذرائع کے مطابق اختلافات کی وجہ سے دہشت گردوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے، وہ تمام دہشت گرد جو سیکیورٹی فورسز اور عوامی اجتماعات پر حملوں میں ملوث تھے اور حکومت پاکستان کی جانب سے جن دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقررتھی وہ جاری اندرونی لڑائی میں یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر زخمی ہیں۔


ذرائع کے مطابق دوہزار بائیس   میں مارے یا زخمی ہونے والے دہشت گردوں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں،  انیس  جنوری دوہزار بائیس  کو تحریک طالبان سوات کا مفتی برجان زخمی ہوا جبکہ سرغنہ مسلم یار مارا گیا۔

پندرہ مئی دوہزار بائیس  کو ہونے والی جھڑپ میں تحریک طالبان سوات کے دہشت گردعثمان ، بلال ، جنت گل ، حضرت اللہ سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گرد  آٹھ  زخمی ہوئے۔

اٹھئیس مئی دوہزار بائیس  کو تحریک طالبان باجوڑ کا سرغنہ گوہر اور پچیس جون دوہزار بائیس  کو ٹی ٹی پی کا زبیرعرف کالا زخمی ہوئے،  سات  اگست دوہزاربائیس  کو ٹی ٹی پی باجوڑ کا دہشت گرد عبداللہ زخمی جبکہ سرغنہ عقابی مارا گیا۔

آٹھ  اگست  دوہزار بائیس کو جماعت الاحرار کا سرغنہ انور خان مارا گیا،  چودہ ستمبر دوہزار بائیس کو دہشت گرد سرغنہ بادشاہ خان اور سرغنہ روشم سمیت  چھے دہشت گرد ہلاک جبکہ سرغنہ ذبیح اللہ اور سرغنہ عبدالواحد سمیت 12 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

نو اکتوبر دوہزار بائیس کو تحریک طالبان کے سرغنہ عبداللہ عرف خاکی، حکومت اور حمزہ زخمی ہوئے، ستائیس اکتوبر دوہزار بائیس کوٹی ٹی پی بلوچستان کا سرغنہ بسم اللہ عرف پہلوان مارا گیا۔

Previous Post Next Post