روینہ ٹنڈن نے بالی وڈ کو اداکاروں کے بچوں کیلئے بے رحم قرار دیدیا

 معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بالی وڈ کو اداکاروں کے بچوں کیلئے بے رحم قرار دے دیا۔



ایک انٹرویو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ فلم انڈسٹری فلمی اداکاروں کے بچوں کیلئے ظالم ہے حتیٰ کہ مشہور اداکار والدین بھی اپنے بچوں کیلئے کچھ نہیں کرسکتے، صرف مداح ہی ہیں جو انہیں سپر اسٹار بنا سکتے ہیں۔

روینہ نے مزید کہا کہ اسٹارز کے بچوں پر زیادہ پریشر ہوتا ہے کیونکہ انہیں کچھ توقعات پر پورا اترنا ہوتا ہے۔


اداکارہ نے کہا اگر ان کے پاس ٹیلنٹ نہیں ہے تو آپ ان کیلئے صرف ایک فلم ہی بنا سکتے ہیں لیکن صرف ناظرین ہی ہیں جو انہیں کنگ بنا سکتے ہیں اور یہ ہی انڈسٹری میں کام آتا ہے۔


واضح رہے روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی اداکار اجے دیوگن کے بھتیجے امان کے ساتھ اپنا ڈیبیو ایکشن اور ایڈوینچر سے بھرپور فلم میں کریں گی۔

Previous Post Next Post