بھارت کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک نیتا امبانی نے اپنی بہو کو شادی کی سالگرہ پر مہنگے ترین ہار کا تحفہ دے دیا جس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
مکیش امبانی اور نیتا امبانی نے اپنی بہو شلوکا مہتا کو 500 کروڑ مالیت کا ایک ڈائمنڈ نیکلس تحفے میں پیش کیا ہے جسے دنیا کا مہنگا ترین شادی کا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔
امبانی خاندان اکثر اپنے شاہانہ لائف اسٹائل اور مہنگی اشیاء کی خریداری اور دوست احباب میں مہنگے مہنگے تحائف تقسیم کرنے پر خبروں کی زینت بنا رہتا ہے اور اب انہوں نے اپنی بہو کو پیش کیے گئے شادی کے تحفے یعنی 500 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے ہیروں کے ہار کی وجہ سے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیروں کا ہار لبنان کے جوہری مؤواد نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ اسے بے مثال قرار دیا جا رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 200 قیراط کے چمک دار پتھروں سمیت 91 ہیروں سے بنے اس ہار کو اپنے کٹ، ڈیزائن اور کاریگری کے اعتبار سے منفرد اور شاہکار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کا کوئی اور متبادل موجود نہیں ہے۔
مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے فرزند آکاش امبانی کی اہلیہ شلوکا مہتا اس مہنگے ترین ہار کے علاوہ بھی کئی مہنگے لباس اور زیورات کی مالک ہیں۔