انڈین آئیڈل کی خاتون میزبان نے بھی شو کا بھانڈا پھوڑ دیا

 بھارت کے مشہور رئیلٹی شو‘انڈین آئیڈل’کے کئی سیزن کی میزبانی کرنے والی خاتون میزبان منی ماتھور نے شو کو ‘فیک’ قرار دے دیا۔



بھارتی اداکارہ اور میزبان منی ماتھور نے انڈین آئیڈل کے آغاز پر شو کی میزبانی کی تھی اور پھر چھٹے سیزن کے بعداچانک شو کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

حال ہی میں انہوں نے شو کے حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی اور انڈین آئیڈل کو ‘فیک ’ قرار دیا۔


ہدایت کار کبیر خان کی اہلیہ منی ماتھور نے بتایا کہ شو میں حقیقت کچھ بھی نہیں ہے، ایک دن ہمارے پروڈیوسر میرے پاس آئے اور کہا دھرمیندر اور ہیما مالنی آرہے ہیں ، ہمیں کوئی ‘موومنٹ’ کرنا ہے جس پر میں نے کہا کہ یہ سب کرتے تھوڑی ہیں بلکہ یہ تو اچانک ہوتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایک بار مجھے کہاگیا ایک امیدوار اپنے رشتے دار کو دیکھ کر حیران ہوگا لیکن اس امیدوار کو پہلے سے معلوم تھا وہ رشتے دار وہاں موجود ہے، اس پر میں نے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔


منی ماتھور کا کہنا تھاکہ مجھے شو کے ہر انسان سے کافی لگاؤ تھا اور شو میں شریک لوگوں کو دعوت پر گھر بلاتی تھی لیکن جب شو میں حقیقت نہیں رہی تو اسے چھوڑ دیا۔


خیال رہے کہ انڈین آئیڈل کے 13 سیزن ہو چکے ہیں اور کئی شخصیات شو کو فیک قرار دے چکے ہیں۔

Previous Post Next Post