امریکی خلائی ادارے ناسا نے نصف صدی بعد ایک بار پھر انسانوں کو چاند پر بھیجنے کے اپنے مشن میں پہلی بار ایک خاتون خلانورد کو منتخب کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خلانورد کرسٹینا کوچ ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن کی چار رکنی خلانوردوں کی ٹیم میں شامل ہیں۔
کرسٹینا کوچ کو سب سے طویل مسلسل خلائی پرواز کرنے والی خاتون کا اعزاز بھی حاصل ہے، تاہم اب وہ ناسا کی جانب سے چاند پر جانے والی پہلی خاتون خلانورد کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیں گی۔
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن کی ٹیم میں پہلی بار ایک افریقی امریکن اور کینیڈین خلانورد کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔
آرٹیمس ٹو مشن کی ٹیم میں کرسٹینا کوچ کے ساتھ افریقی امریکن وکٹر گلوور، ریڈ وائزمین، جیریمی ہینسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ناسا کا خلائی مشن چاروں خلانوردوں کو لے کر اگلے سال کے اوائل میں چاند پر جائے گا، جس کے لیے اس ٹیم کی سخت ٹریننگ شروع ہوگئی ہے۔