30 اپریل کو قتل کردونگا، سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی

 بالی وڈ اداکار سلمان خان کے لیے ایک اور دھمکی آمیز فون کال ممبئی پولیس کو موصول ہوئی جس میں  نامعلوم شخص نے اداکار کو جلد قتل کرنے کی دھمکی دی ۔



بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کے مین پولیس کنٹرول روم میں پولیس کو کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے کہا کہ وہ سلمان خان کو 30 اپریل کو قتل کر دے گا۔


رپورٹ کے مطابق اس فون کال کے فوری بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نمبر کی جگہ پتا لگانے کی کوششیں شروع کردیں،  پولیس نے تکنیکی مدد سے فون کال کی جگہ کا پتا لگالیا جس کے مطابق کال ممبئی سے 70 کلومیٹر دور کے علاقے سے کی گئی تھی۔


بھارتی پولیس کے مطابق علاقے میں کارروائی کرکے معلوم ہوا کہ کال 16 سالہ لڑکے نے کی تھی جسے حراست میں لے لیا گیا ہے، لڑکے کا تعلق راجستھان کے شہر جودھپور سے ہے، مزید قانونی کارروائی اور لڑکے کا ارادہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو گزشتہ ماہ ا ی میل کے ذریعے بھی قتل کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

Previous Post Next Post