عرب امارات میں عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی، ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ماہر فلکیات نے  شوال کےچاند کی آمد کی پیشگوئی کردی،  عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی۔



عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی ایسٹرانومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے پیش گوئی کر دی ہے کہ  شوال کا چاند 20 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:13 منٹ پر پیدا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے 22 منٹ بعد غروب ہو جائے گا۔


حکومت کی جانب سے تاریخ کے حتمی اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہری 21 اپریل سے 24 اپریل تک عید الفطر منائیں گے۔

Previous Post Next Post