پولیس مجھے گرفتار کرنے آئی ہے، عمران خان

 سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔



اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، مجھے کچھ ہوجاتا ہے یا جیل چلا جاتا ہوں تو آپ نے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔


ان کا کہنا تھاکہ پولیس مجھے گرفتار کرنے آئی ہے، ان کا یہ خیال ہے میں جیل چلا جاؤں تو قوم سوجائے گی، آپ نے اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلنا ہے، میں نے اپنی ساری زندگی یہ جنگ لڑی ہے اور لڑتا رہوں گا۔


انہوں نے کہا کہ آپ نے ثابت کرنا ہے کہ عمران خان کے بغیر بھی قوم جدوجہد کرے گی۔

خیال رہے کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

Previous Post Next Post