الیکشن کمیشن کے جاری عمران کے وارنٹ پر تعمیل کیسے کروائیں؟ رات تک فیصلہ متوقع

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پولیس کو مل گئے۔



گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، وارنٹ توہین الیکشن کمیشن کیس میں جاری کیے گئے تھے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہوگئے۔


ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے وارنٹ کی تعمیل کرانے کیلئے مختلف آپشنزپر غور شروع کردیا، پولیس کا وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے واٹس ایپ  اور پی ٹی آئی کی قیادت کو موصول کرانے کے آپشنز پر غور کیا گیا۔


پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل میں مزاحمت کی۔


ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد وارنٹ کی تعمیل کیسے کروائیں گے؟ اس پر فیصلہ آج رات تک متوقع ہے۔


Previous Post Next Post