شاہد آفریدی کی عمران خان سے متعلق بیان کی تردید، شاہین بھی میدان میں آگئے

 پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سسر شاہد آفریدی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔



گزشتہ روز شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر خود سے منسوب عمران خان سے متعلق بیان کی تردید کی تھی اور سختی سے کہا تھا کہ انہیں اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے۔

اب شاہین آفریدی نے بھی سابق کپتان کی ویڈیو پر ردعمل دیا اور کہا 'میری آپ سب سے درخواست ہے کہ صرف پاکستان کے بارے میں سوچیں، ہمیں خود کو کسی ایسے کام میں شامل نہیں کرنا چاہیے جو ہمیں مزید تقسیم کرے'۔

فاسٹ بولر نے مزید لکھا 'ہم سب کو اپنی اپنی فیلڈز میں مثبت رہ کر پاکستان کا حق ادا کرنا ہوگا'۔


کرکٹر نے کہا 'پاکستان نور ہے اور اللہ پاک اس نور کی ہمیشہ حفاظت فرمائے گا'۔

Previous Post Next Post