مرد خوبصورت اور نوجوان لڑکیوں سے شادی کریں، سیف علی خان

 بالی وڈ اداکار سیف علی خان مردوں کو خوبصورت اور نوجوان لڑکیوں سے شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔



 سیف علی خان نے 2012 میں خود سے 10 سال چھوٹی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور سے دوسری شادی کی تھی، یہی نہیں سیف کے اس وقت اپنی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ سے دو  بچے تھے۔


2014 میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سیف نے کرینہ سے شادی اور شریک سفر کے درمیان عمروں کے فرق پر بات کی تھی۔


اس انٹرویو کے دوران سیف نے کہا تھا کہ میں تمام مردوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ وہ نوجوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کریں۔

بالی وڈ اداکار کے مطابق مرد دیر سے باشعور ہوتا ہے اور لڑکی کی عمر تیزی سے بڑھتی ہے۔


 بھارتی میڈیا کے مطابق سیف نے اس انٹرویو میں کرینہ کو اپنی زندگی کی بہترین شے بھی قرار دیا تھا۔

Previous Post Next Post