کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 کے موبائل فون شو روم میں ایک کروڑ کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
ڈیفنس فیز 7 میں ڈکیتی کے دوران ملزمان شاپ سے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق واردات اب سے کچھ دیر قبل ہوئی ہے، تفتیش شروع کردی ہے۔
اُدھر ڈیفنس فیز سیون میں موبائل شاپ میں ڈکیتی پر دکانداروں نے احتجاج کیا اور دھرنا دے دیا۔
دکانداروں نے بدرکمرشل مارکیٹ اور کھڈا مارکیٹ بھی بند کردی ہے۔ دھرنے اور احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔