راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو غیر معیاری کھانا فراہم کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
سی پی او راولپنڈی نے پی ایس ایل سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو غیر معیاری کھانا فراہم کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے کھانا فوری واپس کرکے متبادل کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی نے پولیس اہلکاروں کو ناقص کھانا فراہم کرنے میں کوتاہی برتنے والے ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ پولیس اہلکاروں نے ملنے والے غیر معیاری کھانے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔