دنیا کی بااثر خواتین میں پاکستان کی عائشہ صدیقہ بھی شامل

 امریکی جریدے نے دنیا کی 12 بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی، پاکستانی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کا نام بھی دنیا کی بااثر خواتین میں شامل۔



 ٹائم میگزین کی  سال 2023 کیلئے سیاست، انسانی حقوق اور آرٹس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کردار کی حامل بااثر خواتین کی فہرست میں میکسیکو، برازیل، ایران، یوکرین اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 12 خواتین کو ’وومن آف دی ایئر‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کلائمٹ چینج پر ایک مضبوط آواز سمجھی جاتی ہیں۔



عائشہ صدیقہ نے گزشتہ سال مصر کے شہر شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کی تحت ہونے والی کلائمٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا تھا۔


24 سالہ عائشہ صدیقہ نے بطور کارکن 16 سال کی عمر سے ماحولیاتی بقا کے مسئلے کو اجاگر کرنا شروع کیا، 2020 میں انہوں نے بطور شریک بانی ’Polluters Out‘ کے نام سے بین الاقوامی یوتھ کولیشن کی بنیاد رکھی اور’فاسل فری یونیورسٹی‘ کے عنوان سے ٹریننگ کورس کا آغاز کیا۔

Previous Post Next Post