جو بھی کیا اس پر کوئی ملال نہیں ‘، حریم شاہ بات کرتے ہوئے رو پڑیں

 ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنی حال ہی میں وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔



حال ہی میں حریم شاہ نجی میڈیا کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران نازیبا ویڈیو پر بات کرتے ہوئے حریم نے کہا کہ ’میرے والدین کئی دن گزرنے کے باوجود بھی آج تک ڈسٹرب ہیں، انہوں نے اب تک مجھے کال بھی نہیں،  لوگ میرے واقعے کو مکافات عمل کہہ رہے ہیں لیکن میں نے مفتی  قوی کو اس کے غلیظ کاموں پر تھپڑ مارا تھا‘۔


انہوں نے کہا کہ ’شیخ رشید کے ساتھ اگر  میں نے غلط کیا تو وہ اقتدار میں تھے انہوں نے میرے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا؟ ایسا اس لیے  نہیں ہوا کیوں کہ میں  نے کسی کے ساتھ غلط نہیں کیا، لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کہ یہ مکافات عمل ہے۔ مجھے ایسا نہیں لگتا، مجھے آج بھی ان چیزوں پر کوئی ملال یا رنج نہیں ہے،لوگ جو بھی مرضی آئے کہیں ، میں کبھی بھی لوگوں کی باتیں سن کر شرمندہ نہیں ہوتی‘۔


دوران شو  میزبان متھیرا نے حریم شاہ سے مختلف اور مشکل حالات میں بھی مطمئن نظر آنے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں حریم روپڑیں ، میزبان نے حریم کو چپ کروانے کی کوشش کی لیکن حریم کے مستقل رونے پر میزبان کو شو سے بریک لینا پڑگیا۔


حریم نے دوران شو  بغیر نام لیے صندل خٹک کو جسم فروش عورت کہا اور انکشاف کیا کہ ’صندل کی شادی ہوچکی ہے اس کا  شوہر فرانس میں ہے، صندل اس کو پیسے کما کر بھیجتی ہے، اس کو میں نے بہنوں کی طرح رکھا لیکن جب وہ اپنے قدموں پر کھڑی ہوئی تو اس نے اسی تھالی میں چھید کردیا جس میں کھایا تھا‘۔


ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ’صندل 7 سے 8 سال میرے ساتھ رہی  لیکن اس دوران  اس نے کبھی قرآن پاک نہیں پڑھا،  روزے نہیں رکھے اور وہ آج لوگوں کی ہمدردی اٹھانے کیلئے خانہ کعبہ چلی گئی ہے، وہ تو اسلام سے  بہت دور ہے‘۔


شوہر سے متعلق حریم نے کہا کہ ’شوہر سچے ہیں جو بھی کرتے ہیں دل سے کرتے ہیں میں ان کی اکلوتی بیوی ہوں، میں اپنے بچوں کیلئے بہت فرینڈلی رہوں گی، میں بچوں کو کسی بھی چیزوں سے دور نہیں رکھوں گی، مجھے بھی جس چیز سے روکا جاتا تھا میں ان چیزوں کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی تھی‘۔

Previous Post Next Post