بالی وڈ کی مقبول ترین فلم سیریز ہیرا پھیری 3 کے لیے اداکار سنجے دت کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جن کے کردار کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرا پھیری 3 کی عکسبندی کا آغاز 21 فروری کو ممبئی میں مرکزی اداکاروں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کے ساتھ ہوا۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے جو کہ اس سے قبل اس فلم سیریز کا حصہ نہیں تھے۔
سنجے دت پھر ہیرا پھیری میں گینگسٹر کا کردار کرنے والے اداکار 'روی کشن' کے بھائی کا کردار ادا کریں گے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے ملاقاتیں کئی ماہ سے ہو رہی تھیں جب کہ اب فلم کی عکسبندی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے
خیال رہے کہ بالی وڈ کی مقبول ترین فلم 'ہیرا پھیری' کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل 'پھر ہیرا پھیری' 2006 میں ریلیز ہوا، دونوں میں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔