قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے ملاقات کرنے والا ان کا ننھا مداح انتقال کرگیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کا رہائشی عماد خان نامی لڑکا کینسر کے مرض میں مبتلا اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھا اب وہ کینسر سے لڑتے ہوئے ہفتے کو زندگی کی بازی ہار گیا۔
کچھ عرصہ قبل بابراعظم عماد خان سے ملاقات کرنے اسپتال گئے تھے جہاں بابر نے عماد کی محمد رضوان سے ویڈیو کال پر بات بھی کرائی تھی۔