قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو 9 مارچ کی صبح نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب کے نوٹس میں عمران خان سے توشہ خانہ سے لیے گئے 7 تحفوں کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کوطلبی کا سمن جاری کردیا،فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کو بھی نیب نے طلب کرلیا،نیب کا توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئےٹیم یواےای بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا،توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کرنےوالی نیب ٹیم جلد یواےای روانہ ہوگی
نوٹس میں شامل تحفوں میں 6 رولیکس گھڑیوں کا سوال پوچھا گیا۔ اس کے علاوہ قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے دیے گئے ایک آئی فون کے بارے میں بھی سوال شامل ہے۔