لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے، عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں موقع بھی فراہم کیا۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہمارا اور ساتھیوں کا عمران خان کے ساتھ ہمیشہ رہے گا، ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے ملک اور پنجاب کا فائدہ ہوگا، کبھی کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ہماری پارٹی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے۔
ایک سوال کے جواب میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ ’اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اشارے کی وجہ سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تو یہ اچھی خبر ہے، میری کوشش ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان نے مرکزی صدر کا عہدہ دینے کی بات کی ہے اُس پر جلد کام مکمل کرلیا جائے گا۔