بھارت کے نامور اداکار دھنوش نے والدین کو 150 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا لگژری گھر تحفے میں دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رجنی کانت کے سابق داماد دھنوش نے چنائی کے پوش علاقے میں پرتعیش گھر تعمیر کیا۔ یہ گھر بھی رجنی کانت کے گھر کے قریب واقع ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محل نما گھر کی قیمت 150 کروڑ بھارتی روپے ہے اور دھنوش نے یہ گھر والدین کو تحفے میں دے دیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھنوش کے والدین کے منتقل ہونے پر نئے گھر میں تقریب ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ دھنوش بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں اور انہوں نے بالی وڈ فلم میں بھی کام کیا ہے۔