امریکا نے چین کا جاسوسی غبارہ مار گرایا، پینٹاگون نے تصدیق کر دی

 پینٹاگون نے تصدیق کر دی ہے کہ امریکی لڑاکا طیارے نے چین کے جاسوس غبارے کو مار گرایا ہے۔



پینٹاگون کا کہنا ہے کہ جاسوس غبارہ چین کی جانب سے  امریکی فضائی حدود کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، غبارے کو جنوبی کیرولائنا کے ساحل پر نشانہ بنایا گیا۔


امریکی صدر نے چینی جاسوس غبارہ مار گرانے پر امریکی فوج کو مبارکباد پیش کی جبکہ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی دانستہ اور قانون کے مطابق کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی یہ ظاہر کرتی ہے کہ صدر بائیڈن اور ان کی قومی سلامتی کی ٹیم ہمیشہ امریکی عوام کی حفاظت اور سلامتی کو اولیت دے گی، چین کی جانب سے ہماری خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔


واضح رہے کہ جمعہ کے روز چین نے غبارے کی ملکیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ موسم کی صورتحال جانچنے والا غبارہ تھا جو اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا۔ امریکی فضائی حدود میں غبارے کے غیر ارادی داخلے اور صورتحال پر افسوس ہے۔

Previous Post Next Post