میرا نے ماہرہ اور ریما سے لڑائی پر خاموشی توڑ دی

  پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا نے اداکارہ ماہرہ خان اور ریما خان سے لڑائی پر خاموشی توڑدی۔



نجی چینل پر ٹی وی شو کے دوران میزبان نے  میرا سے  ان کے گلیمرس لک سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں میرا کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہےکہ میں  جینیاتی طور پر  خوبصورت ہوں،  میں اس خوبصورتی کو مینٹین کرنے کیلئے محنت کرتی ہوں اچھی ڈائٹ کرتی ہوں اور ایکسرسائز کرتی ہوں یہی نہیں میں ہر ایک کیلئے اچھا سوچتی اور اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

اسی دوران ریما اور ماہرہ سے اختلاف پر میرا کا کہنا تھا کہ ریما ہو یا میرا میں تو ہمیشہ سب کیلئے اچھا کرنے کی کوشش میں رہتی ہوں، میری ان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے ، ساری لڑائی اور مقابلہ صرف عوام کیلئے ہے۔


میرا کا کہنا تھا کہ  یہ سوشل میڈیا پر جو فارغ لوگ بیٹھے ہیں جن کے پاس  سپر اسٹارز  پر  برے تبصروں کے لیے  بہت وقت ہے اور وہ  ٹرولنگ کرتے ہیں یہ سب ہمیں برا لگتا ہے لیکن میرا کام میں کوئی دوست نہیں ہے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک کام کا مطلب مقابلہ  ہے، جب ہم ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں ایک زبردست میچ کھیلوں۔ 

Previous Post Next Post