راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چیتا گھس آیا جس نے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔
زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ چیتے کو پکڑنے کیلئے ریسکیو حکام کو طلب کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 کے ایک زیرتعمیرگھر میں چیتا گھسا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ڈی ایچ اے اسلام آباد میں جنگلی تیندوے کو قابو کرنے کی کوششیں کئی گھنٹوں بعد بھی جاری ہیں۔
پھرتیلے تیندوے نے وائلڈ لائف کے عملے کی دوڑیں لگوائی ہوئی ہیں۔ تیندوا اب تک ڈی ایچ اے کے گارڈ کے علاوہ محکمہ وائلڈ لائف کے دو اہلکاروں کو معمولی زخمی کرچکا ہے۔ تیندوا اب تک خود کو پکڑنے کیلئے لگائے گئے دو جال پھاڑ چکا ہے۔