ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا اور ہفتہ وارمہنگائی کی شرح 2.89 فیصد اضافے کے بعد 38.42 فیصد پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتں بڑھنے سے ہوا اور ایک ہفتے کے دوران 34 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 5 کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات نئے بتایا کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ 44 ہزار 175 روپے ماہانہ انکم والا طبقہ متاثر ہوا اور 44ہزار 175روپے ماہانہ آمدنی والےکیلئے مہنگائی کی ہفتہ وارشرح39.65فیصدرہی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت میں 44 روپے اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا جبکہ کیلے 12 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق چاول کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 50 پیسے، دال ماش 8 روپے 26 پیسے مہنگی ہوئی، 390 گرام خشک دودھ کی قیمت 11 روپے 40 پیسے بڑھ گئی، دہی کی فی کلو قیمت 2 روپے 85 پیسے، دودھ 95 پیسے فی لیٹر اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 46 روپے 98 پیسے منہگا ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مٹن 12 روپے 14 پیسے، بیف 5 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا، اس کے علاوہ دال مونگ، چینی، گڑ اور آلو کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے ٹماٹر 7 روپے 68 پیسے، پیاز 30 روپے فی کلو، انڈے 12 روپے 30 پیسے سستا ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران لہسن اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔