جنید خان کو کون سی مشہور بالی وڈ فلم آفر ہوئی؟ اداکار نے بتادیا

 کراچی: پاکستانی گلوکار اور اداکار جنید خان کو مشہور بھارتی فلم آفر ہوئی تھی اور انہوں نے اس سے متعلق سب کچھ بتادیا ہے۔



ایک تازہ انٹرویو میں فہد مصطفٰی نے اداکار سے پوچھا کیا آپ کو مشہور بالی وڈ فلم ’عاشقی۲ ‘ کیلئے آفر کیا گیا تھا۔

جنید خان نے جواب میں اُس آفر کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فلم کیلئے بالکل ابتدائی مراحل میں آفر دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس فلم کیلئے شارٹ لسٹ بھی ہوا تھا لیکن اس کے بعد معاملات آگے نہ بڑھ سکے اور میں یہ فلم نہ کرسکا۔


اداکار نے واضح کیا کہ یہ صرف ایک ابتدائی بات چیت تھی اور یہ خبر غلط ہے کہ انہوں نے اس فلم کیلئے انکار کردیا تھا۔


واضح رہے کہ جنید خان شوبز انڈسٹری کے کامیاب اداکار ہیں، انہوں نے اپنا کیریئر بطور گلوکار شروع کیا تھا اور پھر وہ مکمل طور پر ادکاری کی طرف منتقل ہوگئے، انہوں ٹی وی پر متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

Previous Post Next Post