سپر اسٹار شاہ رخ خان کا مداح کو عامر خان سے متعلق دیا گیا جواب ٹوئٹر صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
بالی وڈ کے تینوں خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر کے مداح ان تینوں کی آپس میں بات چیت اور ایک دوسرے سے متعلق تذکرہ سننا چاہتے ہیں، ایسے میں اب شاہ رخ کی ایک ٹوئٹ خوب وائرل ہے۔
بھارتی شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے شاہ رخ سے سوال کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور اداکار کو مینش کرتے ہوئے پوچھا 'میری فیملی کے افراد عامر خان کے مداح ہیں، میں انہیں کیسے قائل کروں کے آپ سب سے زیادہ اچھے ہیں؟'
شاہ رخ نے ٹوئٹ کا جواب دیا کہ 'یہ حقیقت ہے کہ عامر لاجواب ہے'۔
خیال رہے کہ شاہ رخ ان دنوں اپنی بلاک بسٹر فلم 'پٹھان' کی کامیابی پر داد سمیٹنے میں مصروف ہیں ، اس حوالے سے شاہ رخ ان دنوں ٹوئٹر پر کافی متحرک بھی ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ، دیپیکا اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے17 روز میں 900 کروڑ کا کاروبارکیا ہے۔