ویڈیو: کراچی میں گرین لائن بس جنگلا توڑ کر فٹ پاتھ پر آگئی

 کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس بچے کو بچاتے ہوئے جنگلا توڑ کر فٹ پاتھ پر آگئی۔



حادثے میں ڈرائیور اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ گرین لائن بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔

متعدد مسافر بس کی کھڑکیوں سے باہر آئے، حادثے کے باعث ناگن چورنگی پل کے نیچے کچھ دیرٹریفک کی روانی متاثر رہی۔


ترجمان گرین لائن کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی انٹرسیکشن پر بس کو حادثہ کیسے پیش آیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، بس کو نقصان پہنچا ہے، اس کا  تخمینہ بھی لگایا جائے گا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے کی وجوہ بتائی جاسکے گی۔

Previous Post Next Post