وہاڑی: چلتی بس میں بس ہوسٹس کیساتھ زیادتی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

 وہاڑی میں مسافر بس میں 18 سال کی بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔



پولیس کے مطابق بس کے گارڈ نے اسلحہ کے زورپربس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔


پولیس نے بتایا کہ واقعہ چلتی بس میں میلسی سے وہاڑی آتےہوئے پیش آیا، بس کے تمام مسافر میلسی میں اتر گئےتھے اور بس وہاڑی بس اسٹینڈ پر آرہی تھی، گارڈ نے بس کو لاک کرکے بس ہوسٹس سے زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار متاثرہ بس ہوسٹس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ دانیوال پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم شیراز اوربس کے ڈرائیور کوگرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور نے گارڈ کی معاونت کی، بس کے دروازے بند کیے اورگاڑی نہیں روکی۔

Previous Post Next Post