کراچی میں شہریوں نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلا دیا

 کراچی کے علاقے  نارتھ کراچی سیکٹر  ایل ون میں شہریوں نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلا دیا۔



ریسکیو ذرائع کے مطابق شہریوں نے مبینہ ڈاکوؤں پر تشدد کیا اور پھر انہیں  زندہ جلا ڈالا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھلسنے والے دونوں مبینہ ڈاکو دم توڑ گئے ہیں جن کی لاشیں اسپتال روانہ کردی گئی ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کا کہنا ہے کہ واقعےکی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔


ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک افرادکی شناخت محمد عمران اور  نادر حسین کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، نادر حسین کے خلاف کورنگی، ملیر اور سینٹرل میں متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم عمران کے خلاف ضلع غربی میں مقدمہ درج ہے، دونوں ملزمان جبران نامی شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے۔


پولیس کے مطابق جبران نے لٹنے کے بعد شور مچایا،، رکشہ اسٹینڈ کے قریب موجود دکانداروں نے ملزمان کو پکڑا، ملزمان نے فائر کرنا چاہا  تو اسلحہ میں گولی پھنس گئی، شہریوں نے تشدد کے بعد ملزمان کو  جلادیا اور سڑک پر لے آئے، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز  اور  موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

Previous Post Next Post