ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی

 ملتان : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں  ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی۔



ملتان نے پشاور کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بابر الیون 18.5 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔


ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان  پر 210 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی بیٹر رائیلی روسو نے 75 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان نے 66 رنز  بنائے۔

پشاور کے سلمان ارشاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


ہدف کے تعاقب میں پشاور کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پشاور کی جانب سے محمد حارث 40 اور  صائم ایوب 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔


ملتان کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، عباس آفریدی دو وکٹیں لے سکے۔


پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کر  پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا  تھا۔


ملتان میں ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس بولرز اچھے ہیں،  پچ میں بولرز کو  مدد ملے گی۔

Previous Post Next Post