مسلسل 54 سال ایک ہی خاندان کے ساتھ رہنے والا طوطا چل بسا

 پرتھ: مغرب میں پالتوجانورعام ہوتے ہیں اور لوگ ان سے غیرمعمولی لگاوٹ رکھتے ہیں۔ امریکا میں ایک تاج والا کوکاٹو طوطا مسلسل 54 برس تک ایک ہی خاندان کے ساتھ رہنے کے بعد فوت ہوگیا ہے۔



گھر کے مالکان ، جان گیل اور ہیدر گیل کہتے ہیں کہ ان بڑی کلغی والا طوطا Love ان کی چوتھی اولاد کی مانند تھا۔ اجلی سفید رنگت اور شوخ پیلے تاج والا طوطا آٹھ برس کی عمر میں اس گھرانے تک پہنچا۔ پہلے یہ گھر کے مالک نے خریدا تھا۔ ان کی شادی، باپ بننے اور پھر دادا بننے تک یہ طوطا گھرکے ایک فرد کی طرح 54 برس تک ایک ہی گھر میں رہا۔

خاتونِ خانہ نے بھی رخصت ہوکر love کو گلے لگایا اور قبول کیا اور ایک طویل عرصے تھے بیونڈانون کے قصبے میں رہا جو نیو ساؤتھ ویلز میں واقع ہے۔ طوطے کو کرکٹ دیکھنے کا بہت شوق تھا اور وہ کھیل کے میدان میں مسرور رہتا تھا۔

گرچہ اس قسم کے طوطے 120 برس تک زندہ رہ سکتے ہیں تاہم قید میں بھی وہ 100 سال پورے کرہی لیتے ہیں تاہم یہ صرف 62 برس تک ہی زندہ رہا جو نصف عمر بھی ہے۔ آخری دنوں میں مادہ طوطا نے بولنا بند کردیا تھا۔ اس کے بعد کھانے سے بھی منہ موڑلیا تھا۔

Previous Post Next Post