بھارتی ریاست بہار میں بارہویں جماعت کا طالب علم بورڈ کے امتحان میں ایک کمرے میں 500 لڑکیاں دیکھ کر بے ہوش ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شنکر نامی طالب علم جب بارہویں جماعت کا امتحان دینے سینٹر پہنچا تو اسے ایسے کمرے میں بھیجا گیا جہاں وہ ایک ہی لڑکا تھا اور وہاں 500 لڑکیاں تھیں۔
رپورٹس کے مطابق منیش شنکر امتحان کی ٹینشن کے بجائے لڑکیوں کے بیچ ہونے کی ٹینشن لیتا رہا اور پھر بے ہوش ہوگیا جسے بعدازاں اسپتال لے جایا گیا۔
منیش شنکر کی آنٹی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران تصدیق کی کہ شنکر کو جب احساس ہوا کہ وہ 500 لڑکیوں میں اکیلا لڑکا ہے تو وہ گھبراہٹ کا شکار ہوا اور پھر زمین پر گر پڑا۔
خاتون نے مزید بتایا کہ وہ بخار میں مبتلا ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔
خاتون نے انکشاف کیا کہ بے ہوشی سے گرنے کے باعث منیش کا ہاتھ بھی فریکچر ہوگیا ہے۔