ایران میں دفاعی تنصیب پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے مرکزی شہر اصفہان کی فوجی تنصیب پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں، بعد ازاں ایرانی حکام نے تصدیق کردی کہ وزارت دفاع کے ایک ورکشاپ کمپلیکس پر ڈرون حملے کی کوشش بنادی گئی ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق دفاعی تنصیب پر حملے کیلئے مائیکرو برڈز کا استعمال کیا گیا، ایک مائیکرو برڈ کو ائیرڈیفنس نے مارگرایا گیا جبکہ دو پھٹ گئے۔
ایرانی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ورکشاپ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔