شاہ رخ کی ’پٹھان‘ کا تین دن میں 313 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ نے صرف تین دن میں پوری دنیا سے 313 کروڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔



یہ کسی بھی فلم کا ہندی سینما میں ابتدائی تین دن کا سب سے بڑا بزنس ہے اور ’پٹھان‘ نے اس ریکارڈ کے ساتھ ’کے جی ایف ٹو‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

’پٹھان‘ نے صرف انڈیا میں 201 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کیا جبکہ اوورسیز میں 112 کروڑ کا بزنس ریکارڈ ہوا ہے۔

فلم کو پوری دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے اور اس فلم کے ساتھ کنگ خان کی چار برس بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے۔

’پٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ہی پہلے دن کے 4 لاکھ ایڈوانس ٹکٹس فروخت کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے جبکہ فلم میں شاہ رخ کے ساتھ بالی ووڈ اسٹائل کوئین دیپیکا اور ایکشن ہیرو جان ابراہم  مرکزی کردار نبھا ر ہے ہیں۔

Previous Post Next Post